4. آپ کے آجر کو لازمی کیا کرناچاہئیے۔
آجروں پرتارکین وطن کارکنوں سے متعلق ویسی ہی ذمہ داریاں ہیں جو وہ اپنے برطانوی کام کرنے والوں کے لئے رکھتے ہیں۔
وہ اُن کے لئے کام کرنے والے ہر فرد کی صحت، حفاظت اور کام کی جگہ پر اُن کی فلاح و بہبود کے ذمہ دار ہیں۔ انہیں اپنے کارکنوں اورہراُس شخص کے لئے خطرات کی جانچ کرنی چاہئیے جسے کام پر نقصان پہنچ سکتا ہو۔ اگر وہ کسی خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں توآپ کے آجرکوچاہئیے کہ وہ اُن کواحتیاطی تدابیر کے بارے میں بتائیے جو اس نے آپ اور دوسرے کارکنوں کی حفاظت کے لئے متعین کی ہیں۔
آپ کے آجر کی اہم ذمہ داریوں میں درج ذیل شامل ہیں
- آپ کو آپ کی ملازمت سے منسلک کسی بھی صحت اور حفاظت کے خطرات کے بارے میں بتانا
- آپ کووہ معلومات، ہدایات اورٹریننگ دینا جو آپ کو محفوظ طریقے سے کام کرنے کے لئے درکارہیں اورپھراس بات کو چیک کرکے یقینی بنانا کہ آپ اِنہیں سمجھتے ہیں۔
- اس بات کو یقینی بنانا کہ آپ کو کسی بھی مشینری کو چلانے یا استعمال کے لئے مناسب طریقے سے ٹریننگ دی گئی ہواورآپ کواُس وقت تک یہ کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے جب تک کہ آپ کو اِس کے لئے مناسب طریقے سےٹریننگ نہ دی گئی ہو۔
- اگرآپ کو باہرکام کرنا ہوتو کام کے لئے ضرورت کےمطابق آپ کوایسا مفت حفاظتی سامان یا لباس دیا جانا چاہئیے جو گرم او / یا واٹر پروف ہو۔
- اس بات کو یقینی بنانا کہ آپ کے پاس مناسب ٹوائلٹ، دھونے دھلانے کی سہولیات ہوں اور پینے کے صاف پانی تک آپ کی رسائی ہو۔
- یقینی بنائیں کہ آپ کو ہنگامی ابتدائی طبی امداد تک رسائی حاصل ہو۔
- بچے پیدا کرنے کی عمر کی خواتین سے متعلق خطرات پر غور کرنا ، خاص طور پر اگر وہ حاملہ ہیں یا دودھ پلا رہی ہیں (مثال کے طور پر بعض کیمیکلز کے ساتھ کام کرنے سے خطرات)
- 18 سال سے کم عمر کے کارکنوں کی ضروریات کا خیال رکھنا،جو ایک مکمل بالغ فرد کی طرح جسمانی تقاضوں کا مقابلہ کرنے کے قابل نہ ہوں یا زیادہ خطرے کا شکار ہو سکتے ہوں کیونکہ ان کے پاس کام کا تجربہ کم ہے۔
مزید رہنمائی کے لئے پڑھیں تارکین وطن کارکنوں کے آجروں کے لئے مشورہ