3. اگر آپ کوئی معذوری رکھتے ہیں یا آپ نئی یا حاملہ ماں ہیں۔
اگرآپ کو کوئی معذوری ہے جو آپ کو کام کرنے سے نہیں روکتی ہے لیکن مخصوص قسم کے کام کرتے وقت آپ کی حفاظت یا دوسرے لوگوں کی حفاظت کو متاثر کرسکتی ہے تو یہ تجویز دی جاتی ہے کہ آپ اپنے آجر کو بتائیں تاکہ وہ آپ کے لئے کسی مختلف کام کا بندوبست کرسکے۔
یہ بھی تجویز دی جاتی ہے کہ اگر آپ حاملہ ہیں ، دودھ پلا رہی ہیں یا پچھلے 6 مہینوں میں آپ نے بچےکوجنم دیا ہے تو اپنے آجر کو (تحریری طور پر) بتائیں۔
اگرآپ اپنے آجر سے اپنی معذوری یا نئی ماں بننے یا حاملہ ہونے یا مزید کسی اور بات کا انکشاف پہلے کر چکی ہیں تو آپ کو مزید بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، اگر آپ انہیں اپنی حالت کے بارے میں نہیں بتاتے ہیں تو وہ آپ کی صحت اور حفاظت کے لئے کوئی ضروری اقدام نہیں کر سکیں گے، لہذا انہیں بتانا آپ کے مفاد میں ہے۔
مزید معلومات کے لیےمعذور کارکنوںاورنئی اورحاملہ ماؤں سے متعلق ہماری گائیڈ پڑھیں