.5. اگر آپ اپنی صحت اور حفاظت کے بارے میں فکر مند ہیں تو آپ کو کیا کرنا چاہئیے۔
آپ کے کام کی جگہ پر حفاظتی رہنمائی ہونی چاہیے (مثال کے طور پر)صحت اور حفاظت سے متعلق قانونی پوسٹرحفاظتی خدشات کواُجاگر کرنے کے بارے میں مشورہ فراہم کرتا ہوا۔ اگر آپ کو یہ نہیں مل رہا ہے یا آپ کو یقین نہیں ہے کہ کیا کرنا ہے تو اپنے آجر، مینیجر یا سپروائزر سے اس پر بات کریں۔ اگر آپ کے کام کی جگہ پر کوئی حفاظتی نمائندہ موجود ہو توآپ اُس سے بھی بات کر سکتے ہیں۔
اگر آپ نے حفاظتی خدشات کا اظہار کیا ہے اور آپ کو یقین ہے کہ آپ کا آجر آپ یا دوسرے کارکنوں کی حفاظت کے لیے مناسب کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے ، تو آپ اس کو دوبارہ اپنے آجر کے سامنے اُجاگر سکتے ہیں یا HSEسے رابطہ کر سکتے ہیں۔ آپ HSE سے رازداری میں بات کر سکتے ہیں اوراپنا نام بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔