1. جائزہ

یہ برطانوی صحت اور حفاظت کے قانون کے تحت ، تارکین وطن کارکنوں کی حفاظت سے متعلق بطور آجرآپ کی ذمہ داریوں کی وضاحت کرے گا۔

تمام کام کرنے والوں کو صحت اور حفاظت کے قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے ، چاہے وہ قانونی طور پر برطانیہ میں کام کرنے کے حقدار ہوں یا نہ ہوں۔ یہ قانون تارکین وطن کام کرنے والوں پر اُسی طرح لاگو ہوتا ہے جیسا کہ برطانوی کام کرنے والوں پر ہوتا ہے۔

یہ قانون صحت اور حفاظت کی ذمہ داریاں آجروں اورکام کرنے والوں ، دونوں پر ڈالتا ہے۔

برطانیہ سے باہر کے کام کرنے والوں کو انجانے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، بعض اوقات کام کا ماحول مختلف ہونے یا کام کرنے کے اُس ثقافتی پس مناظر کی وجہ سے جس کا انہوں نے اپنے ملک میں تجربہ کیا تھا۔

تارکین وطن کارکن عام طور پر ایسی صنعتوں میں کام کرتے ہیں جیسے:

  • زراعت اورخوراک کی تیاری کا عمل
  • کیٹرنگ یعنی کھانے کا انتظام اور مہمان نوازی
  • صفائی
  • تعمیرات
  • صحت سے متعلق دیکھ بھال
  • صنعت کاری
  • کوڑا کرکٹ اور ری سائکلنگ

ان میں اور دیگر صنعتوں میں صحت اور حفاظت کے جانے پہچانے خطرات ہیں اور یہ بیرونِ ملک سے آنے والوں کو بڑھتے ہوئے خطرے سے آگاہ کر سکتے ہیں جب:

  • انہوں نے برطانیہ میں نسبتاً کم ملازمت کی ہو
  • وہ نوکری میں نئے ہیں یا وہ اِس انڈسٹری سے ناواقف ہیں اس لئے تمام خطرات کو نہیں سمجھتے
  • ان کے پاس برطانوی صحت اور حفاظت کے نظام کے بارے میں محدود معلومات ہیں ، یا ہمارے نظام کا ان کے آبائی ملک میں نظام سے مختلف طریقہ کار ہے۔
  • انہیں اپنے صحت اور حفاظت کے حقوق کے بارے میں بہت کم علم ہے کہ اپنے آجر کے ساتھ کوئی مسئلہ کیسے اٹھانا ہے یا مدد کیسے حاصل کی جائے۔
  • زبان کی رکاوٹیں دوسرے کارکنوں اور نگرانوں کے ساتھ مؤثر طریقے سے بات چیت کرنے کی ان کی صلاحیت کو محدود کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے تربیت اور ہدایات کو سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے۔
  • آجر کام کے لئے اُن کی صلاحیتوں کی جانچ کرنے میں ناکام رہتے ہیں (بشمول زبان کی مہارت) یا صحت اور حفاظت کی مناسب تربیت اور ہدایات فراہم کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

Is this page useful?

Updated2022-12-09