3. معلومات، ہدایات، ٹریننگ اور نگرانی
ایک آجر کے طورپر، آپ کو یہ اندازہ لگانا چاہیے کہ ہر کارکن کو کس طرح کی معلومات، ہدایات اورتربیت کی ضرورت ہے اوراس بات کو یقینی بنانا چاہئیے کہ کام شروع کرنے کے وقت یہ چیزیں موجود ہوں ۔
آپ کواِن کی فراہمی کے لئے کسی فرد کو نامزد کرنا چاہئیے اوراس کی تفصیلات سے آگاہ کریں کہ یہ کہاں ، کب اورکیسے کیا جائےگا۔
ملازمت سے متعلق ضروری ٹریننگ فراہم کرنے کے لئے آپ کو چاہئیے:
- ٹریننگ کے ابتدائی تعارف کی احتیاط سے منصوبہ بندی کریں اوراسےسادہ اور آسان زبان میں فراہم کریں۔
- کام کرنے والوں کواُن خطرات کے بارے میں معلومات فراہم کریں جن کا اُنہیں سامنا ہوسکتا ہے اوراُن سے بچاو٘ کے لئے انہیں کن احتیاطی تدابیرکواختیار کرنے کی ضرورت ہوگی بشمول یہ کہ وہ حفاظتی آلات کا استعمال کیسے کریں۔
- اس بات کوچیک کریں کہ کارکنان دی جانے والی معلومات اور ٹریننگ کومکمل طورپر سمجھ گئے ہوں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ محفوظ طریقے سے کام کر سکتے ہیں اور یہ جانتے ہیں کہ صحت اور حفاظت سے متعلق خدشات سے کیسے آگاہ کیا جا سکتا ہے۔
- یقینی بنائیں کہ کارکنان کسی بھی ہنگامی انتظامات اور اُس کے طریقہ کار کو پوری طرح سمجھتے ہوں ۔
- اس بات کو یقینی بنائیں کہ کارکنان کی مناسب نگرانی کی جائے اوروہ اپنے سپروائزرز کے ساتھ مؤثر طریقے سے بات چیت کرنے کے قابل ہوں۔
- اِس بات کی ضروریات پر غور کریں کہجو کارکنان اچھی طرح سے انگریزی نہیں بولتے( یا بالکل بھی نہیں) اوریہ کہ کیا آپ کو اُن کے لئے ترجمے کی سروسز کی ضرورت ہوگی۔