مشاورت، مصالحت اور ثالثی سروس (Acas)
| کام کی جگہ کے حقوق، قواعد اورعملی بہترین طریقوں کے بارے میں مفت، غیر جانبدارانہ مشورہ ۔ تنخواہ، کام کے اوقات، آرام کے لئےوقفے اور چھٹیوں وغیرہ کے بارے میں مشورہ |
ٹریڈ یونین کانگریس ( TUC) |
برطانیہ میں کارکنان کی نمائندگی کرتی ہے۔ کام کی جگہ پر صحت اور حفاظت کے حقوق سے متعلق معلومات ، مختلف زبانوں میں ترجمہ کی گئی |
سٹیزنزایڈوائس |
انگلینڈ، ویلز، اسکاٹ لینڈ اورشمالی آئرلینڈ میں رہنے اورکام کرنے کے بارے میں مدد اور مقامی مشورے۔ مقامی سٹیزنز ایڈوائس سینٹر آجروں کو تارکین وطن کمیونٹی گروپس کے ساتھ رابطے رکھنے کے لئے ترجمے ، بھرتی وغیرہ میں مدد کرسکتا ہے۔ |
ایکوالٹی اینڈ ہیومن رائٹس کمیشن |
آجروں او کارکنوں کے لئے منصفانہ سلوک اور کام کی جگہ پر امتیازی سلوک کو روکنے سے متعلق مشورہ |
گینگ ماسٹرزاور لیبر ابیوز اتھارٹی (GLAA) |
انگلینڈ اور ویلز میں مزدوروں کے استحصال کی چھان بین کرتا ہے اورزراعت، باغبانی، مچھلی اور گھونگھوں کو اکٹھا کرنے اوران کی پروسیسنگ اورپیکنگ کےلئےکارکنان مُہیا کرنے والوں کےکاروباروں کو منظم کرتا ہے۔ اگر آپ کام کرنے والوں یا بغیر لائسنس کے مزدور فراہم کرنے والوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں فکر مند ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔ |
یوکے نیشنل انفارمیشن سینٹربرائےعالمی قابلیت اورمہارتیں(UK ENIC) |
یوکے کی قومی سطح کے مساوی بیرون ملک کی تعلیمی یا پیشہ ورانہ قابلیت کو جانچنے میں آجروں کے لئے مدد اور مشورہ |
کنسٹرکشن انڈسٹری ٹریننگ بورڈ (CITB) |
حفاظتی ٹریننگ اسکیمیں چلاتا ہے جیسا کہ کنسٹرکشن اسکیم سرٹیفیکشن (CSCS) |
نیشنل فارمرز یونین (NFU) |
ان کی ممبر سروس میں مشورہ دینے والوں کی ایک ماہرٹیم کا ملازمت اور حفاظت کے مسائل پر مشورہ شامل ہے۔ |
انٹرنیشنل لینگویج ایسوسی ایشن (ICC) |
زبان سے متعلق سروس اور ثقافتی آگاہی کی ٹریننگ کے بارے میں معلومات |