4. زبان کے مسائل میں مدد۔

آجروں کا فرض ہے کہ وہ کارکنوں کو قابل فہم معلومات فراہم کریں۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ یہ ہدایات تحریری یا انگریزی میں ہوں ، ضرورت اس بات کی ہے کہ کام کی ہدایات، خطرات، حفاظتی اقدامات اورہنگامی حالت کے طریقہ کار کو واضع طور پر کام کرنے والوں تک پہنچایا جائے۔

صحت اورحفاظت کے قانون کے تحت کارکنوں کو انگریزی بولنے کے قابل ہونے کی ضرورت نہیں ہے لیکن زبان سیکھنے سے تبادلہ خیال اور آگاہی کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے اورترجمے کے اخراجات میں بچت ہو سکتی ہے۔ آپ یہ انتظامات انگریزی نہ بولنے والوں کے لئے اوقات میں کمی بیشی کے ذریعے کر سکتے ہیں‘اس طرح کام کی جگہ پرانگریزی سیکھنے کا وقت ملے گا۔’

یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ کارکنان اپنے سپروائزر اورساتھی کارکنوں کے ساتھ مؤثر طریقے سے بات چیت کر سکیں۔ جب کام کی جگہ پر لوگ ایک ہی زبان میں روانی سے تبادلہ خیال نہ کر سکتے ہوں تو موثر بات چیت کو یقینی بنانے کے لئے درج ذیل کچھ آپشنز شامل ہیں:

  • کسی ایسے ملازم سے پوچھیں جو ایک جیسی مادری زبان کے ساتھ اچھی انگریزی بھی بولتا ہوتا کہ وہ ایک مترجم کا کردار ادا کرے۔
  • ایک پیشہ ور(تسلیم شدہ) مترجم کی خدمات حاصل کرکے ، پروفیشنل ترجمہ کرنے والا سافٹ ویئر یا مفت آن لائن ٹولز کا استعمال کرکے مدد حاصل کریں۔
  • بڈی سسٹم‘کا استعمال کرتے ہوئے’ایک ہی زبان بولنے والے نئے یا نا تجربہ کار تارکین وطن کارکنوں کے ساتھ تجربہ کار کارکنوں کے جوڑے بنائیں۔
  • غیر زبانی مواصلات کا استعمال کریں ، جیسے کہ ویڈیو اور آڈیو - آپ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ نشانیاں اورعلامتیں بھی استعمال کر سکتے ہیں (مثال کے طور پر خطرے کے نشانات) اور ہاتھ کے اشارے بھی شامل کر سکتے ہیں۔
  • ٹریننگ سیشنوں میں سادہ اور واضح انگریزی کا استعمال کریں اور ساتھ ہی سپروائزرز کو بھی ٹریننگ دیں تاکہ وہ انگریزی کی محدود مہارت رکھنے والے لوگوں سے واضح طور پر بات کر سکیں۔

Is this page useful?

Updated2022-12-09